فردوس عاشق کے بھائیوں ملک اخلاق اورمالک اعوان نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:20

فردوس عاشق کے بھائیوں ملک اخلاق  اورمالک اعوان نے تحریک انصاف چھوڑ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق کے بھائیوں ملک اخلاق اعوان اور محمد مالک اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری طاہر اختر اعوان کی قیادت میں پنجاب کے صدر قمر الزامان کائرہ سے انکی رہائش گاہ لالہ موسیٰ میں ملاقات کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یہ اعلان کیا۔

انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کے پر قسم کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرس اعجاز احمد چیمہ اور جنرل سیکرٹری خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی کارکنوں نے دونوں بھائیوں اور دیگر کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملک خالق اعوان 1988ء میں پی پی 121 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے تاہم 2008ء میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پی پی پی میں شامل ہونے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور قیاس کیا جارہاہے کہ وہ پی پی 121میں مضبوظ امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :