سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف( کل) نیب میں پیش ہوں گے

حسن اور حسین نوازشر یف کی جگہ انکے وکلاء پیش ہوں گے ‘ نوازشر یف نے قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کر لی‘ذرائع

جمعرات 17 اگست 2017 23:20

سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف( کل) نیب میں پیش ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف کل (جمعہ ) نیب میں پیش ہوں گے جبکہ حسن اور حسین نوازشر یف کی جگہ انکے وکلاء پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز رائے ونڈ میں میاں نوازشر یف اور انکے بچوں حسن اور حسین نوازشر یف کو نیب کا جاری سمن موصول ہوچکا ہے جسکے بعدعزیزیہ اسٹیل مل اور پانامہ کیس میں میاں نوازشر یف نیب کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ پاکستان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حسن اور حسین نوازشر یف کی جگہ انکے وکلاء پیش ہوں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشر یف نے کیس کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین کی ٹیم سے بھی مشاورت کر لی ہے جسکے بعد وہ مکمل تیاری کے ساتھ نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :