چوہدری نثار نے کبھی بھی چھپ کر یا خفیہ طریقے سے کوئی بات نہیں کی، اپنی رائے کا اظہار پارٹی کے اجلاس میں کھل کر کرتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے صدارت کے مستقل کے امیدوار شہباز شریف کے تجویز کنندہ چوہدری نثار علی ہوں گے

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:20

چوہدری نثار نے کبھی بھی چھپ کر یا خفیہ طریقے سے کوئی بات نہیں کی، اپنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کبھی بھی چھپ کر یا خفیہ طریقے سے کوئی بات نہیں کی،اپنی رائے کا اظہار وہ پارٹی کے اجلاس میں کھل کر کرتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل طور کے امیدوار شہباز شریف کے تجویز کنندہ چوہدری نثار علی خان ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چوہدری نثار علی کان نے ہمیشہ پارٹی اجلاس میں کھل کر اپنی رائے دیتے ہیں ۔

قائمقام صدر یعقوب ناصر کے متعلق ان کی رائے پارٹی اجلاس میں آئی ہے ۔ ایک سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل امیدوار ہوئے تو نثار علی خان ان کے تجویز کندہ ہوں گے ۔ پارٹی کے آئین کے تحت 45دن کے اندر پارٹی کے مستقل صدر کا انتخاب کر لیا جائے گا ۔