پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان ایران کیساتھ ثقافتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے ،

فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران کے تعاون سے ایک متحرک اور موثر کمیشن کا قیام چاہتے ہیں، ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی کو ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:13

پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان ایران کیساتھ ثقافتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے ، فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران کے تعاون سے ایک متحرک اور موثر کمیشن کا قیام چاہتے ہیں، وزیر مملکت نے ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ،ایرانی سفیر نے وزیر مملکت کو نیشنل براڈ کاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کے قیام میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر ایرانی سفیر اور وزیر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا ، ثقافت اور اطلاعات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی مختلف تجاویز پر غور کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ۔ اس ضمن میں وزارت اطلاعات کے متعلقہ حکام کو ایرانی سفارتخانے سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

مریم اورنگزیب نے ورثے اور اقدار کے فروغ کیلئے فلم اور ڈرامے کے شعبے میں مشترکہ پروڈکشنز کی تجویز دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان نیشنل براڈکاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے ۔ فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران کے تعاون سے ایک متحرک اور موثر کمیشن کا قیام چاہتے ہیں ، کمیشن کے قیام کا مقصد فنکاروں ، پروڈیوسرز اور فلم سازوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات ، مشترکہ ورثے ، مذہبی وثقافتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان ایران کیساتھ ثقافتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ ایرانی سفیر نے وزیر مملکت کو نیشنل براڈ کاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کے قیام میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔