امن و امان کی بحالی کے بعد تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنرژوب ڈویژن

افسران اپناقبلہ درست کریں اورترقیاتی منصوبوں میں انفرادی کام کے بجائے اجتماعی اورمل جل کرتعاون کے ساتھ کام کریں

جمعرات 17 اگست 2017 23:13

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) کمشنرژوب ڈویژن ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاہے۔کہ امن وامان کے بعدکے صحت اورتعلیم ان کی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔افسران اپناقبلہ درست کریں اورترقیاتی منصوبوں میں انفرادی کام کے بجائے اجتماعی اورمل جل کرتعاون کے ساتھ کام کریں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے سرکٹ ہائوس میں ضلع شیرانی کے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہوں کی جانب سے انھیں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنرشیرانی حیات کاکڑ،ڈی پی اوکمال خان کبزئی اورڈپٹی چیئرمین جمعہ رحیم شیرانی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ کمشنرکو ای ڈی اوتعلیم شیرانی لعل جان موسی ٰ خیل نے ضلع کے تعلیمی اداروں کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی ایچ اوڈاکٹرعارف شاہ نے کمشنرکو ضلع میں صحت کی صورتحال،سی ڈیز،آرایچ سیز اورایم این سی ایچ سنٹرز کے بارے میںبریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنراس وقت برہمی کا اظہارکیاجب ڈی ایچ اونے پوچھاکہ لفظ ایم این سی ایچ کا کیامطلب ہے اورڈی ایچ اوایم این سی ایچ کے معنی نہیں بتاسکے۔

کمشنرنے کہاکہ انھیں آفیسروں کے تبادلے یاآنے جانے سے کوئی سروکارنہیں۔البتہ عوام کے مشکلا ت کسی صورت برداشت نہیں کریںگے۔تما م مراکزصحت فعال کیے جائیں۔آئندہ ماہ وہ دوفعال سی ڈیزکا معائنہ کریں گے۔کمشنرنے ضلع کے کل سات یوسیزاورقلیل آبادی میں پولیوایل کیوایس فیل ہونے پر بھی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دریں اثناء محکمہ ایری گیشن کے ایکسئین قربان جتوئی،بی اینڈآرکے مجیب مندوخیل،ایم ایم ڈی کے اخترشاہ شیرانی، واٹرمنیجمنٹ کے شہزادہ مندوخیل،زراعت کے عبدالشکور،جنگلات آفیسرسلطان لعوون،لائیوسٹاک کے ڈاکٹرعبدالخالق،پی پی ایچ آئی کے ایس اواکبرخطاب،پرنسپل انٹرکالج مانی خواہ ہاشم شیرانی،چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی عبدالکریم شیرانی اورایس ڈی اوپی ایچ ای ضیاء الرحمن حریفال نے بھی کمشنرکو اپنے اپنے محکموں کے بارے میں کمشنرکوبریفنگ دی۔

کوآرڈینیٹرایجوکیشن سپورٹ پروگرام رازق جان نے کمشنرکوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پہلامانیٹرنگ سائیکل مکمل ہوچکاہے۔شیرانی میں اس وقت اٹھائیس سکول بنداوران کے اساتذہ غیرحاضرہیں۔کمشنرنے کہاکہ ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اوربچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔گرین ژوب منصوبے کے تحت سکولوں،دفاتراورسڑکوں کے کنارے درخت لگائے جائیں گے۔

انھوں نے شیرانی میں جنگلات کی موجودگی کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ درختوں کی کٹائی روکنے اورواٹرشیڈمنیجمنٹ کو متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔کمشنرنے آفیسروں کو ہدایت کی ۔کہ وہ انفرادی طورپر کام کرنے کے بجائے اجتماعی اورمل جل اورتعاون کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں۔ترقیاتی کاموں میں ڈپٹی کمشنرسے رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ ان سے مشاورت کریں۔اورتمام امورمنصوبے اورپلان کے تحت سرانجام دیں۔دریں اثناء کمشنرنے شیرانی کے زیرتعمیرہیڈکواٹرزکا بھی دورہ کرکے جاری کام کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :