گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 اگست 2017 23:13

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی نے کہا ہے کہ گوادر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ ضلع گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، پانی کی فراہمی، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز کے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی پیک منصوبے سمیت گوادر میں دیگر جاری صوبائی و وفاقی منصوبوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایس طارق بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر کی ترقیاتی منصوبوں اور سی پیک پروجیکٹ میں یہاں کے مقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائیگی۔ ان منصوبوں کے فعال ہونے سے یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ گوادر سمیت پورے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :