گلگت بلتستان سی پیک میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، گلگت بلتستان میں قیام امن اور سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،

ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:12

گلگت بلتستان سی پیک میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، گلگت بلتستان میں قیام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، گلگت بلتستان میں قیام امن اور سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس میں گلگت بلتستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ گلگت بلتستان میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے وزارت داخلہ بھرپور تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ سرکاری اداروں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے ۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔