صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث گلگت شہر کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں،پیپلز پارٹی گلگت کے سینئر رہنما شہزادنوری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:09

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے سینئر رہنما شہزادنوری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث گلگت شہر کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں ۔ وزیر اعلی اور ڈپٹی سیپکر کے حلقے امپھری ، مہربان پورہ ، ڈاکپورہ کے محلوں میں عوام کو پانی میسر نہیں جب کہ صوبائی حکومت صرف اخبارت میں زندہ ہے ۔

عملی میدان میں کہیں بھی کام نہیں ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی حلقے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے میں مصرف ہے۔دو سال کے عرصے میں مسلم لیگ ن نے جتنے اعلانات کئے تھے ان میں سے ایک فیصد بھی کام نہیں ہوا ۔وزیر اعلی اور اس کے نا اہل وزراء کاکام صرف اخبارت میں بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ۔وفاق کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کا حساب شروع ہو گا اور حفیظ الرحمن سمیت کرپٹ آفیسران بھی بہت جلد جیل میں ہونگے

متعلقہ عنوان :