کمشنر گلگت کی زیرصدرا ت اجلاس میں قدیمی کوہلوں کی صفائی ومرمت کیلئے مربوط اورجامعہ نظام وضع کیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت پر گلگت کے دونوں قدیم کوہلوں کی صفائی اور مرمت کیلئے جامعہ پلان مرتب کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کی صدارت کمشنر گلگت سبطین احمد نے کیا، اجلاس میں قدیمی کوہلوں کی صفائی اور مرمت کیلئے مربوط اورجامعہ نظام وضع کیا گیا جس کے تحت میونسپل کمیٹی ہنگامی بنیادوں پر دونوں کوہلوں کی صفائی اورمرمت کے حوالے سے ورک پلان اور کیش پلان تیار کرے گا واٹر مینجمنٹ اور محکمہ واسا کے ٹیکنیکل سٹاف پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو دونوں کوہلوں کی بحالی کیلئے پلان تیار کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت کوہلوں کی صفائی اور مرمت کے حوالے سے سفارشات اور پلان کو حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو پیش کریں گے۔ ماحولیاتی تحفظ ادارہ (EPI) کوہلوں سے ملحقہ مارکیٹوں اور قائم ادارے جن کا سیوریج قریبی کوہلوں کی طرف کیا گیا ہے ان کو فوری طورپر نوٹسز جاری کرے گا۔ انتظامیہ اور پولیس ای پی آئی کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔