نام نہاد ن لیگ عہدیدارں کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ، استور میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر مسلم لیگ ن نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،عرفان خان

جمعرات 17 اگست 2017 23:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان خان نے کہا ہے کہ نام نہاد مسلم لیگ ن کے عہدیدارں کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے ضلع استور میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے موصوف شمس الحق لون کا پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ دور دور کا تعلق نہیں ہے مفادات لینے کیلئے پارٹی کارڈ کا استعمال کرنا قانوناً جرم ہے۔

وہ بروز جمعرات شمس الرحمن، ڈاکٹر عالم شاہ ودیگر کے ہمراہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موصوف شمس الحق لون نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، منتخب ممبران اسمبلی اور پارٹی کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور آئندہ اگر اس طرح کے ذاتیات پر مبنی بیانات آئیں گے تو مسلم لیگ ن ضلع استور اس کا بھرپور دفاع کرے گی استوری قوم نے پاکستان مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے اور اس مینڈیٹ کا دفاع کرنا ہم بخوبی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا بچہ بچہ او راستوری عوام منتخب نمائندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئندہ اگر اس طرح کے غیر ذمہ دار بیانات آئیں گے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے موصوف شمس الحق لون پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں پھر بیان بازی کریں اگر بیانات دینے کا اتنا ہی شوق ہے تو عملی سیاست میں آئے تاکہ پتہ چلے کہ موصوف کتنا پانی میں ہے کتنا خشکی پر۔

متعلقہ عنوان :