کیپیٹل ہسپتال میں ماہِ جولائی کے دوران 68,161 مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی،سی ڈ اے ہسپتال میں ،

علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ ہسپتال کی اپ گریڈیشن جدید تقاضوں کیمطابق کی جائیگی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 23:04

کیپیٹل ہسپتال میں ماہِ جولائی کے دوران 68,161 مریضوں کو علا ج معالجہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں ماہِ جولائی کے دوران 68,161 مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی، سی ڈ اے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی اپ گریڈیشن جدید تقاضوں کے مطابق کی جائیگی ۔

وہ بروز جمعرات اجلاس خطاب کر رہے تھے۔ جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ہسپتال کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں سی ڈی اے ہسپتال کی ماہ ِجولائی کے دوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں جولائی کے مہینے کے دوران68,161 مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی جس میں سی ڈی اے ملازمین کے علا وہ اسلام آباد کے مختلف شہری بھی شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں مزید بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں36,697 آئوٹ ڈور مریضوں کا علا ج کیا گیا جبکہ981ان ڈور مریضوں کوبھی علاج معا لجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح پیتھالوجی لیبارٹری میں26,296تشخیصات ،264آپریشنز،1,920جنرل ریڈیالوجی ،282امیج ریڈیالوجی،282مریضوں کی فزیو تھراپی،898 ای سی جی ، ایکو،ای ٹی ٹی اور216مریضوں کے ڈائلیسسز بھی کئے گئے۔مزید برآں کیپیٹل ہسپتال میںماہ ِ جولائی کے دوران31بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ15اموات کا انداراج ہوا۔