الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،سینیٹر سراج الحق
مریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا دنیا بھر کی آزادی پسند قوموں کی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہے،امیر جماعت اسلامی کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 17 اگست 2017 23:03
(جاری ہے)
امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا دنیا بھر کی آزادی پسند قوموں کی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہے ۔
ٹرمپ مودی کی محبت میں تمام اصولوں کو فراموش کرچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اپنی صدارت میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،نائب امراء حافظ محمد ادریس ،اسد اللہ بھٹو،راشد نسیم ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ،امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان و دیگر نے شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کچھ عرصہ قبل انتخابات میں بہتری کیلئے جو تجاویز دی تھیں ابھی تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اور نہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کا کوئی فول پروف نظام دیا گیا ہے ۔سیاست کو جاگیر دار وڈیر ے اور سرمایہ دار اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ،سیاسی پارٹیوں کے اپنے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ اکثر سیاسی جماعتیں خاندانی پراپرٹی بن گئی ہیں ،چند خاندانوں نے سیاست اورجمہوریت کویرغمال بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی نگرانی میں سیاسی جماعتوں کے اندر انتخابات کروائے تاکہ سیاسی جماعتوں سے موروثیت کو ختم کیا جاسکے ۔ الیکشن میں اربوں روپے خرچ کرکے اور ووٹ خرید کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے عوام کی بجائے اپنی خدمت میں لگ جاتے ہیں اور پھر الیکشن پر خرچ کی گئی رقم کا کئی گنا وصول کرتے ہیں ،کرپشن اور بددیانتی کرنے والے انتخابی نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کراسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی سسٹم میں عام آدمی الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات ایکسرسائز فار نتھنگ کے سوا کچھ نہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ فوری طور انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور انتخابات کے اعلان کا انتظار نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بار ہا ایسا ہوا ہے کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے وعدے اور دعوے کئے گئے مگر جب انتخابات کا ڈول ڈالا گیا وہی خرابیاں اور خامیاں سامنے آئیں جن کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اس طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حزب المجاہدین کشمیریوں کی مقامی تنظیم ہے اور گزشتہ کافی عرصے سے بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ امریکہ کی طرف سے اسے دہشتگرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگانا عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، حزب المجاہدین پر محض بھارت کی خوشنودی کے لیے پابندی لگانا قرین انصاف نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.