مظفرگڑھ کی طالبہ انوش مقدس نے جنوبی افریقہ میں تقریری مقابلے میں گولڈ اور ٹیلنٹ کوئز میں سلور میڈل حاصل کیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:59

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) کیپ ٹائون سائوتھ افریقہ میںہونے والے بین الاقوامی تقریری مقابلے اور ٹیلنٹ کوئز میں مظفرگڑھ کے نواحی علاقے رنگ پور کے طالبہ انوش مقدس نے تقریری مقابلے میں گولڈ میڈل اور ٹیلنٹ کوئز کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا ہے، جو نہ صرف ضلع مظفرگڑھ بلکہ پورے پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ، انوش مقدس کڈز پبلک سکول رنگ پور کی طالبہ ہے ، بین الاقوامی تقریری اور کوئز مقابلے میں دنیا بھر کے 32ممالک کے 500طلباء و طالبات نے شرکت کی انوش مقدس کی اس کامیابی پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرگڑھ محمد شہزاد،محمد ندیم قریشی، فاروق احمد کھیڑا، رنگ پور اور ضلع مظفرگڑھ کی عوام نے انوش مقدس کے والد حاجی محمد رمضان کھیڑا اور اس کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ انوش مقدس نے نہ صرف اپنے والدین او ر اساتذہ کا نام روشن کیا ہے بلکہ انوش مقدس نے رنگ پوراور ضلع مظفرگڑھ کی عوام سمیت پورے پاکستان کو نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :