ملک میںامن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 17 اگست 2017 22:59

ملک میںامن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یوآئی جس نظریئے کے نام پر وطن عزیز بنا ہے اس نظریئے کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہیں، پارٹی راہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک نازک صورتحال سے دوچار اور ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اس وقت اتفاق واتحاد اورملک میںامن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ ہماری کاوشیں ہیں کہ وطن عزیز کیخلاف سازشیں نا کام اور ملک میں امن قائم ہو، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ73ء کے آئین پر عمل درآمد اس وقت کی اہم ضرورت ہے ،سی پیک پروگرام کو خراب کر نے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ایسی ہر سازش کا جے یو آئی اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے کردار کے راستے میں کسی دبائو پر رکاوٹ قبول نہیں کی جا ئے گی، جے یو آئی نے تمام مکاتب فکر کے متفقہ نکات کو حکومت کے سامنے رکھ دیا، اس پر عمل در آمد اب حکومت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ دین کیلئے کا م کر نے والوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی روش ختم ہو نی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :