ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی،میپکو

جمعرات 17 اگست 2017 22:59

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) میپکو ترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 132KVبوسن روڈ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20اگست کوکھمبوں کی درستگی اور تنصیب کے سلسلہ میں صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVرضا ہال،ایکسپریس،خواجہ ٹینریز،شمس آباد،حضوری باغ،عید گاہ،پیرخورشید کالونی،گرے والا،سبزہ زار،عثمان آباد اور شالیمار فیڈرز متاثر ہوں گے جبکہ18اور 19اگست کو 11KVاقبال نگراور منظور آباد فیڈرز سے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک ،19اور20اگست کو 132KVمیاں چنوں گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVچک 98/15L اور اولڈ کچا کھوہ فیڈرز سے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک،132KVہیڈ سدھنائی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVعبد الحکیم سٹی فیڈر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور 11KVسرائے سدھو اور قتال پور فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک، 132KVکچا کھوہ گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV چک 28/10R اور کچا کھوہ سٹی فیڈر سے صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک،132KVمیاںوالی قریشیاں گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVمیانوالی قریشیاں 10-اور چاچڑاں فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک ،19اگست کو 132KVلیہ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVپاورہائوس ون ٹو، سٹی ون ٹوتھری، شوگر ملز، عید گاہ، لائی کو جین ، مشتاق آباد، کروڑاور ڈسٹرکٹ جیل فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :