ساہیوال، گھرمیں پر اسرار طور پرآگ لگنے سے خاتون زندہ جل گئی

جمعرات 17 اگست 2017 22:57

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ساہیوال کے نواحی گائوں97/6-R میں 45سالہ خاتون گھرمیں پر اسرار طور پرآگ لگنے سے زندہ جل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 97/6-Rکی شکیلہ بی بی کاخاوند افضل فوت ہوگیاتھا جس کے بعد اس نے دیوراشرف سے شادی کرلی اور وہ بھی فوت ہوگیا ،اولاد نہ ہونے کے باعث شکیلہ بی بی گھرمیں اکیلی ہی تھی کہ جمعرات کو اچانک پراسرارطوپر گھرمیں آگ لگنے سے وہ جل کر کوئلہ بن گئی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :