چار سالوں میں چار مرتبہ اسمبلی آنے والا پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کر رہا ہے، حامد رضا

جمعرات 17 اگست 2017 22:54

چار سالوں میں چار مرتبہ اسمبلی آنے والا پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ووٹ کی حرمت عدلیہ اور فوج کی بے حرمتی کر کے بحال نہیں ہو سکتی ۔ چار سالوں میں چار مرتبہ اسمبلی آنے والا پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کر رہا ہے۔ ہر سرکاری ادارے میں ظفر حجازی جیسے افسر شریف خاندان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

نیب ناقابل اعتماد اور قمر زمان ن لیگ کا پراسیکیوٹر ہے۔ ذاتی مفادات کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے۔ نواز شریف کو نظر ثانی کی درخواست سے کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ نے موروثیت کو ہی جمہوریت سمجھ لیا ہے۔ نواز شریف سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور وقت سابق نااہل وزیرعظم کے ساتھ نہیں ہے۔

زرداری نے نواز شریف کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔ نواز شریف وزیراعظم ہاؤس میں اپنی واپسی کو ہی انقلاب سمجھتا ہے۔ جعلی جمہوریت سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا۔ جمہوریت کے سارے ثمرات اشرافیہ نے سمیٹے ہیں۔ نئے وزیراعظم کو رائیونڈ سے کنٹرول کرنا غیر جمہوری طرزعمل ہے۔ قوم ن لیگ کی چار سالہ مایوس کن کارکردگی پر حکمرانوں سے ناراض ہے۔ شریف خاندان خدائی پکڑ میں آ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :