کوئٹہ،اوگرا صارفین کو آئل سی این جی، ایل پی جی اور نیچرل گیس سے متعلق بے ضابطگی کی پر علاقائی دفتر میں شکایات درج کروانے پر زور دیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتةارٹی (اوگرا) نے صوبہ بلوچستان کے صارفین کو آئل، سی این جی، ایل پی جی اور نیچرل گیس سے متعلق کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں اوگرا کے علاقائی دفتر کوئٹہ میں شکایات درج کروانے پر زور دیا ہے۔ علاقائی دفتر کوئٹہ کے قیام عمل میں آنے کے بعد سے اوگرا عوام کی شکایات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

ان شکایات میں زیادہ تر سوئی سدرن گیس کمپنی کے گھریلو صارفین کی زیادہ بلنگ اور بل میں درستگی سے متعلق شکایات ہیں ۔ علاقائی دفتر کے قیام کے بعد سے اب تک وصول ہونے والی شکایات اور ان پر عملدرآمد کی تفصیل یوں ہے۔ موصول ہونے والی شکایات 108، حل شدہ شکایات 25 صارفین کو 921000 روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرا میں پہلے سے ہی کمپلینٹ ریوزولوشن پروسیجر ریگولیشن 2003ء کے تحت شکایات حل کی جاتی ہیں جس کے تحت آئل سی این جی، ایل پی جی اور نیچرل گیس سیمت علق اتھارٹی کو شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں متعلقہ طریق کار بمعہ ’’ شکایات فارم‘‘ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اوگرا کی ویب سائیٹ www.ogra.org.pk پر موجود ہے عوام کی سہولت کے لئے کوئٹہ علاقائی دفتر کا پتہ درج ذیل ہے۔

( اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، فرسٹ فلور ، فدا بلڈنگ بالمقابل این آئی ایم، پنج فوٹی مین سمنگلی روڈ کوئٹہ فون نمبر:081-9204429