زرعی پیدوار میں نمایاں کمی کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے‘ عزیز الرحمن چن

حکومت ہوش کے ناخن لے ،سڑکوں اور پلوں کے علاوہ پانی کے مسئلہ پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے‘گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 22:48

زرعی پیدوار میں نمایاں کمی کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے‘ عزیز الرحمن چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی بجلی کی کمی سے بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور حکومت حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہماری زرعی پیدوار میں نمایاں کمی ہو رہی جس کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے ایک تحقیق کے مطابق سال 2025 تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں۔یہ صورتحال مزید جاری رہی تو بہت جلد پاکستان میں شدید قلت آب پیدا ہوجائے گی جس سے خشک سالی کا بھی خدشہ ہے۔ پاکستان کے قیام کے وقت ملک میں ہر شہری کے لیے 5 ہزار 6 سو کیوبک میٹر پانی تھا جو اب کم ہو کر 1 ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے اور سال 2025 تک یہ 8 سو کیوبک میٹر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے سڑکیں اور پلوں کے علاوہ پانی کے مسئلہ پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :