بد قسمتی سے پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے ، مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ آئی جی پنجاب

این اے 120کے ضمنی انتخاب کے دوران پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی ‘ کیپٹن (ر) عارف نواز کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 22:48

بد قسمتی سے پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے ، مال روڈ کو ریڈ زون قرار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے دوران پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی جبکہ مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آئی جی عارف نواز نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور پنجاب پولیس دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے اور سنگین نوعیت کے ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تھانہ کلچر کو تبدیل کردیاگیا ہے اور محکمے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے شہداکے بچوں کو نوکریاں بھی دی جارہی ہیں ۔اس وقت پرموشن بورڈ کے اجلا س پرفوکس کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہرکے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کردی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این ای120میں انتخاب کے دوران فرائض انجام دیں گے اور پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر ریڈ زون قراردینے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔