Live Updates

کرپشن کے خلاف عمران خان کی 20برسوں کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے،ایک ایک پائی واپس لائینگے‘عبدالعلیم خان

جمعرات 17 اگست 2017 22:48

کرپشن کے خلاف عمران خان کی 20برسوں کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے،ایک ایک پائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملکی آئین کو پامال کرنے والوںکا برا حال ہونے والا ہے اور انہیں اپنے کیے کا ہر حال میں حواب دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی 20برسوں کی سیاسی جدوجہد رنگ لار ہی ہے اور انشاء اللہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی واپس لائیں گے ۔

نیب میں پیشیوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے،نواز شریف،حسن نواز، حسین نواز،اسحاق ڈار سمیت پورے خاندان کی کرپشن کے ثبوتوں پر تصدیق کے مہر لگنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس بھی منتظر ہے،سستی روٹی،پیلی ٹیکسی،میٹروبس،اورنج ٹرین میں گھپلوں کا حساب بھی دینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آئین میں ترامیم کا انتہائی قدم اٹھانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :