سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے ایک ہفتہ میں جی ٹی روڈ ریلی کے دوران میڈی نمائندوں پر تشدد کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 17 اگست 2017 22:46

سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے ایک ہفتہ میں جی ٹی روڈ ریلی کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت داخلہ سے ایک ہفتہ میں جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی، وزارت داخلہ اس بارے میں میڈیا سے بھی تفصیلات لینے کی پابند ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو متذکرہ معاملے پر میڈیا کے گیلری سے احتجاج کے بعد میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں لئے گئے مطالبات سے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سپیکر نے ایک ہفتہ میں میڈیا کے نمائندوں سے جی ٹی روڈ پر متوالوں کی بدسلوکی کے واقعات کی وزارت داخلہ سے تحقیقات ایوان میں مانگ لی ہے، سیکرٹری داخلہ کو اس بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔