بھارتی حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، معصوم کشمیریوں کا قتل عام اور حریت قیادت کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے،

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ وادی کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کا نوٹس لیں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا بیان

جمعرات 17 اگست 2017 22:46

بھارتی حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، معصوم کشمیریوں کا قتل عام اور حریت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، معصوم کشمیریوں کا قتل عام اور حریت قیادت کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ وادی کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کا نوٹس لیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ بھارتی پالیسیوں اور بربریت کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم کشمیریوں کا قتل عام اور حریت قیادت کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے پر امن انداز میں عظیم مقصد کیلئے جدوجہد پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، ظالمانہ پالیسیوں سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ وادی کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کا نوٹس لیں، مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے۔