ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کے لیے بیداری پروگرام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ

نوجوان ، سماجی رہنما ہیپا ٹائٹس جیسے موذی مرض کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگے آئیں، سیمینار سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 22:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پیپلزپارٹی سندھ کی نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرسیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موضی مرض کے خاتمے کے لیے مہم پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیںاسی طرح ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کے لیے بیداری پروگرام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو مستی خان میں ہیپاٹائٹس جیسے موضی مرض پر قابو پانے کے حوالے سے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور بچائو کے لیے ڈی ایچ او، محکمہ تعلیم این جی اوز، مقامی قیادت ، سماجی رہنمااور نوجوان آگے آئیں اور عوام میں شعور کی بیداری کے حوالے سے کام تیز کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ویکسین کے بارے میں جلد تفصیلات فراہم کی جائیں کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے ہیپاٹائٹس کے خلاف مضبوط منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر مقامی پارٹی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :