سندھ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، قائم علی شاہ

تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ہی ملک کا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں، سندھ کی ترقی کے لئے انجینئرز، ڈاکٹرز اپنا کردار ادا کریں تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 22:42

سندھ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، قائم علی ..
سکھر/خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہی قومیں ترقی حاصل کرتی ہیں جس کے نوجوان تعلیم یافتہ ہوں پاکستان اور سندھ کا مستقبل مزید روشن بنائیں گے ہمیں مزید انجینئرز، ڈاکٹرز، سافٹ ویئر انجینئرزکی ضرورت ہے تاکہ سندھ ترقی کرسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میں زکوو عشر کمیٹی خیرپور کے تعاون سے مستحق طالب علموں میں مالی مدد چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹوکے فلسفے پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت بھرپور طریقے سے عمل درآمد کررہی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے تعلیمی ماحول میں اضافے کے لیے تعلیمی ادارے بنائے ہیں خیرپور میں زرعی، انجینئرنگ، میڈیکل ، آئی ٹی کالج اور یونیورسٹیاں شہیدوں سے وفا کا عملی ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے آئی ٹی کالج تعمیر ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس خیرپور کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کیمپس کے بجٹ میں اضافے کے لیے بھی بالا حکام سے بات چیت کی جائے گی اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کیمپس کے دس سے زائد طالب علموں میں مالی مدد کے چیک تقسیم کیے اس موقع پر امتیاز ملاح، لال بخش منگی، مظہر خان، پروفیسر ڈاکٹرمیر اختر حسین تالپور اور دیگر موجود تھے۔