عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اعلی تعلیم وتحقیق پر بھرپور توجہ دینا ہو گی،گورنر سندھ محمد زبیر
ملکی آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے سے قدرت کے انمول قیمتی خزانہ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ،نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب
جمعرات 17 اگست 2017 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے جمعرات کو حبیب یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حبیب یونیورسٹی کے چیئر مین علی حبیب بھی موجود تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حبیب یونیورسٹی معیار تعلیم ، عصری تقاضوں کے مطابق درس و تدریسی عمل ، تحقیق ،طب و ٹیکنالوجی کی اعلی تعلیم کا نمایاںادارہ بن چکا ہے ،یونیورسٹی میں ہونے والی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق سے دور جدید میں ممتاز مقام حاصل کیا جا سکتا ہے ۔یونیورسٹی میں گورنر سندھ کو ایڈمنسٹریشن آفس، کلاس رومز، لائبریری اور تحقیقی لیب کا معائنہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر انھیں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، یونیورسٹی میں اعلی تعلیم اور تحقیق سے متعلق بھی گورنر سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے چیئر مین علی حبیب نے بتایا کہ مقامی بورڈ ز سے 85 فیصد مارکس حاصل کرنے والے 50 طالب علموں کو یونیورسٹی میں اسکالر شپس کے ذریعہ تعلیم فراہم کی جاتی ہے ، یونیورسٹی کا اسٹیفورڈ اورہارورڈ یونیورسٹی جیسے اعلی تعلیمی اداروں سے اشتراک ہے ، یونیورسٹی کے 25 طالب علم ہر برس دونوں یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں یونیورسٹی کو مزید وسعت دی جائے گی اس سلسلہ میں ملک کے مختلف علاقوں میں کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اعلی تعلیم حاصل کرسکیں ۔گورنر سندھ نے حبیب یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اعلی معیار تعلیم کو مزید بڑھانے میں مثالی اقدامات اٹھا رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.