چین کی بھارت کو دوکھلم تنازعہ پر ایک مرتبہ پھر تنبیہ

بھارتی فوجی چینی افواج کے لئے کیک کا ٹکڑا ثابت ہوں گے، گلوبل ٹائمز بھارت چین کے مطالبات تسلیم نہیں کرتا تو نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے، بھارتی روزنامہ بزنس ٹو ڈے کی گلوبل ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ

جمعرات 17 اگست 2017 22:39

چین کی بھارت کو دوکھلم تنازعہ پر ایک مرتبہ پھر تنبیہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چین نے بھارت کو دوکھلم تنازعہ پر ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے، بھارت چین کے مطالبات تسلیم نہیں کرتا تو نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے، بھارتی فوجی چین کے فوجی جوانوں کے لئے کیک کا ٹکڑا ثابت ہوں گے، بھارت روزنامہ بزنس ٹو ڈے نے چین کے سرکاری روز نامہ گلوبل ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت چین کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا تو بھارت کو خطر ناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بھارت کو ہر صورت غیر مشروط طور پر اپنی افواج کو دوکھلم سے واپس بلانا ہو گا۔ چین ابھی تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن کسی وقت صبر کا پیمانہ چھلک بھی سکتا ہے اگر ایسا ہوا تو بھارتی فوجی چین کے فوجی جوانوں کے لئے کیک کا ٹکڑا ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹائمز نے چین کے ریٹائرڈ ایڈمرل سو گوانگ یو کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین بھارت سے بہت آگے کھڑا ہے۔

بھارت کو چاہئے کہ چین کے مطالبات مانے اور دوکھلم سے چلا جائے ہتھیاروں اور ایسوسی ایشنز کے حوالے سے بھارت کو ابھی بہت کام کرنا ہو گا افر وہ چین کے مقابل کھڑا رہنا چاہتا ہے۔ ایڈمرل نے کہا ہے کہ اگر بھارت چینی الٹی میٹم کو نظر انداز کرتا ہے تو بھارتی فوج چین کے لئے محض ایک کیک کا ٹکڑا ثابت ہوں گے۔ چین کی فوجی قوت پر بات کرتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ چین کے ہتھیار اور فوجی اہلکاروں کا معیار بھارت کی نسبت سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :