بھارت بہت بڑی بھول میں ہے ، اسے پاک چین دوستی اور سی پیک سے تکلیف ہے ، وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بند کردے ،پاکستان کی افواج میں اتنی طاقت ہے کہ وہ جب چاہیں بھارت کی میلی آنکھیںنکال دیں،

بھارت پرانا وقت بھول جا ئے ،اس کی حمایت کرنے والے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا ہے، سی پیک منصوبہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کاپارٹی عہدیداران سے ویڈیو خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 22:39

بھارت بہت بڑی بھول میں ہے ، اسے پاک چین دوستی  اور سی پیک  سے تکلیف ہے ..
دبئی /اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر) سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت بہت بڑی بھول میں ہے ، اسے پاک چین دوستی اور سی پیک سے تکلیف ہے ، سی پیک منصوبہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی ، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بند کردے ،پاکستان کی افواج میں اتنی طاقت ہے کہ وہ جب چاہیں بھارت کی میلی آنکھیںنکال دیں، بھارت پرانا وقت بھول جا ئے ،اس کی حمایت کرنے والے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا ہے۔

وہ گزشتہ روز دبئی سے اوکاڑہ میں وڈیولنک کے ذریعہ پارٹی کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقع پر دوبئی میں سینئر رہنما ء علی شیر کھرل اور اوکاڑہ میں سید سجاد کاظمی امجد پاشاہ ،رائے فیصل کھرل ،کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

ہندوستان کو پاک چین دوستی کی بہت تکلیف ہے، وہ نہیں چا ہتا کہ پاکستا ن اور چین کی دوستی قائم رہے ،یہ اسکی بڑی بھول ہے پاک چین دوستی ایک عظیم مثال ہے پاکستان کی افواج میں اتنی طاقت ہے کہ وہ جب چاہیں بھارت کی میلی آنکھیںنکال دیں، اصل تکلیف سی پیک منصوبے کی ہے ہم کسی کے غلام نہیں ہیں اور نہ ہی کو ئی مائی کا لال اب ہمیں غلام بنا سکتا ہے سی پیک منصوبہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی ۔

ہندوستان پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بند کردے ورنہ پاکستان وہ میلی آنکھ نکالنا جانتا ہے ۔انہوں نے ج کہاکہ انڈیا پرانا وقت بھول جا ئے بھارت کی حمایت کرنے والا وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا ہے۔ نواز شریف پاکستان میںرا کی نما ئندگی کر رہا تھا کھانا پاکستان کا اور گانا ہندوستان کا،ہم چین کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اِ نہوں نے کہا کہ نواز شریف ابھی صرف نااہل ہو اہے سانحہ ماڈل ٹاؤن باقی ہے نواز فیملی قاتل فیملی بنتی جا رہی ہے اللہ پاک معاف کرے ۔