میں اور میری فیملی جیل جانے کیلئے تیار ہیں،1999میں پرویز مشرف نے مارشل لاء لگایا تو فوج کو علم نہیں تھا، یہ تاثر غلط ہے کہ تمام فوجی سربراہان سے اختلافات تھے بلکہ کچھ فوجی افسران سے تعلقات اچھے بھی رہے

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کابرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

جمعرات 17 اگست 2017 22:39

میں اور میری فیملی جیل جانے کیلئے تیار ہیں،1999میں پرویز مشرف نے مارشل ..
لندن /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی جیل جانے کیلئے تیار ہیں،1999میں پرویز مشرف نے مارشل لاء لگایا تو فوج کو علم نہیں تھا، یہ تاثر غلط ہے کہ تمام فوجی سربراہان سے اختلافات تھے بلکہ کچھ فوجی افسران سے تعلقات اچھے بھی رہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دے رہے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہوں،میں اور میری فیملی جیل جانے کیلئے تیار ہیں،1999میں پرویز مشرف نے مارشل لاء لگایا تو فوج کو علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ تمام فوجی سربراہان سے اختلافات تھے بلکہ کچھ فوجی افسران سے تعلقات اچھے بھی رہے۔