ْوزیراعظم کی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بر آمد کنندگان کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

تاجر برادری کی طرف سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ،شاہد خاقان عباسی کی وفد سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 22:39

ْوزیراعظم کی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بر آمد کنندگان کیساتھ مکمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے معروف برآمد کنندگان کو ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹزکیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کی طرف سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ جمعرات کو ملک کے معروف برآمدکنندگان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں معیشت ترقی کر رہی ہے ، معاشی اصلاحات کیلئے پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ۔ وفد نے وزیراعظم کو ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ وزیراعظم نے تاجر برادری کی طرف سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔ وزیراعظم نے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹزکیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وزیر تجارت پرویز ملک اور معاون خصوصی مفتاح اسماعیل بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :