پاکستان کو بنایا تھا اب ملک کو ہم ہی بچائیںگے ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا، پیر محمد خالدسلطان

جمعرات 17 اگست 2017 22:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی بانی جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالدسلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنایا تھا اب پاکستان کو ہم ہی بچائیںگے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ملک بھر کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا عالمی علماء مشائخ گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام فیصل آباد میں نیشنل ڈے مشائخ کنویشن موجودہ وقت اور حالات میں اہم رول پلے کرے گا پاکستان کی سلامتی پاک افواج کی کاوشیں قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

بروز جمعرات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں جس میں ہمیں ملک بھر سمیت تمام علماء کرام کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل سکے گا پاکستان کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے میں مدد بھی مل جائے گی انہوں نے کہا کہ اسلام گولی لاٹھی بندوق کی نوک سے نہیں پھیلا بلکہ امن پیارے محبت سے اسلام دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اسلام نے کبھی کسی بے گناہ کو قتل کرنے یا خودکش حملے کی اجازت نہیں دی ہم تو قران سنت پر عمل کرنے والے لوگ ہیں جو صرف پیار کا درس دیتے ہیں پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہے نیشنل ڈے مشائخ کنویشن سے اہم پیغام دیا جائے گا تاکہ اسلامی نظام قیام ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں جس طرح دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنرل قمرجاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہمیں ناز ہے امید ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں بھی رول پلے کریںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی مسائل کو شکار ہیں جس کیلئے جماعت الصالحین ، جماعت اہل سنت اپنا کردار ادا کرے گی پاکستان کو جس قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی اس کی قدر کرنی ہوگی ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پاک افواج مقامی سلح پر انتظامیہ کی رہنمائی کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :