پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے قومی ورثے،ثقافتی اقدار اور مذہب عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کریگا،

مریم اورنگزیب ثقافتی تبادلوں ،عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید توسیع کیلئے ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی پہلو کا خیرمقدم کرے گا،وزیر مملکت اطلاعات کی ایرانی سفیر سے گفتگو ایران پاکستان کیساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست کی وزیر مملکت کو ایرانی سفارتخانے کے فارسی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت

جمعرات 17 اگست 2017 21:38

پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کے قومی ورثے،ثقافتی اقدار اور مذہب ایران اور پاکستان کی عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ثقافتی تبادلوں ،عوام کے درمیان رابطوں کو مزید کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید توسیع کے لئے ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی پہلو کا خیرمقدم کرے گا ۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام قومی نشریات اور فلم کمیشن قائم کرنے کیلئے تیار ہے جس میں فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کیلئے سازگار ماحوال پیدا کیا جائے گا تاکہ وہ ایران کی مدد سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزیدمؤثر اور متحرک بنا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے قومی ورثے،ثقافتی اقدار اور مذہب ایران اور پاکستان کی عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پہلے ہی موجود ہیں تعلقات کو اور مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید توسیع کے لئے ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی پہلو کا خیرمقدم کرے گا اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت سے متعارف کرانے کیلئے ہر ممکن قدمات کئے جائیں گے۔وزیر مملکت نے ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کت نمائندوں کے وفد کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور وزارت انفارمیشن کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے سفارتخانے کے ساتھ ایک مؤثر رابطے اور تعاون کو قائم کرنے کے لئے ثقافتی وفد کے تبادلے میں اضافے کو یقینی بنائیں۔

ملاقات میں ایرانی سفیر اور وزیرمملکت نے خاص طور پر میڈیا، ثقافت اور انفارمیشن کے میدان میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر مملکت نے مشترکہ قومی ورثے اور اقدار کو فروغ دینے کیلئے ملکر فلم اور ڈراموں کی پروڈکشن کی تجویز بھی دی۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تعلقات کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔مہدی ہنر دوست نے وزیر اطلاعات کو اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کے فارسی مرکز کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :