لاہور ، نواز شریف کی گھر واپسی کو 9 روز گزرنے کے بعد استقبالیہ بینروں کو ابھی تک نہیں ہٹایا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 21:38

لاہور ، نواز شریف کی گھر واپسی کو 9 روز گزرنے کے بعد استقبالیہ بینروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی گھر واپسی کو 9 روز گزرنے کے بعد ہی شہر میں لگائے گئے استقبالیہ بینروں کو ابھی تک نہیں ہٹایا گیا بتایاگیا ہے کہ لاہور کے داخلی راستوں سمیت شہر کے اہم چوراہوں پر استقبالیہ بینروں اور پوسٹروں کی بھرمار بدستور قائم ہے جو ٹریفک کی روانگی میں خلل کا سبب بن رہی ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چونکہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اس لئے ان پرانے بینروں کو نہیں ہٹایا جا رہا ہے یہی بینر اگر کسی دوسری سیاسی جماعت کے ہوتے تو پی ایچ اے ،ایل ڈی اے سمیت دیگر عملہ ان بینروں کا صفایا کر چکا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :