نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شاہی خاندا ن کے درباریوں کا ٹولہ ملکی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے،اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 17 اگست 2017 22:27

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شاہی خاندا ن کے درباریوں کا ٹولہ ملکی اداروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شاہی خاندا ن کے درباریوں کا ٹولہ ملکی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے ،نواز شریف نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا،نواز شریف کی نا اہلی درباریوں اور مداریوں پر بجلی بن کر گری، نیب کے کیسز کھلنے سے نواز شریف سخت گھبرائے ہوئے ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن کا ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے ، انہیں لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ،نواز شریف اور زرداری سکے کے دو رخ ہے ، عزیزیہ سٹیل مل کیس میں نواز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے ،نواز شریف کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے ،قوی امکان ہے کہیں وہ ملک سے فرار نہ ہو جائیںعزیزیہ سٹیل مل کیس میں نواز شریف جیل جانے کی تیاری کر لیں، جیل نواز شریف کا انتظا ر کر رہی ہے ، وہ گزشتہ روز یوسی 57آئوٹ فال روڈ پر این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی رہنما عارف ڈوگر کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،این اے 120میں مسلم لیگ (ن) شکست کے خوف میں مبتلا ہے حلقے کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے ، کارکن ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دیںاور عمران خان کا پیغام ہر ووٹر تک پہنچائیں ، تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، شریف خاندان کی کرپشن چوری اور ڈاکہ پکڑا جا چکا ہے اب یہ عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور انکے درباری قومی اداروں کا مذاق اڑارہے ہیں ان کا یوم حساب قریب ہے اب انہیں کوئی بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، اجلاس میں ملک ریاض ، حافظ صہیب بٹ، شاہد علی خان ، احسان جمیل، محسن امین ، عقیل خان ، مظہر جاوید بٹ ، احسان خان، حسان ڈوگر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :