چیئرمین سینٹ نے مولانا عبد الغفور حیدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کامعاملہ کٹھائی میں ڈال دیا

راجہ ظفر الحق نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بلٹ بروف گاڑی دلوانے میں نیم رضا مندی ظاہر کر دی تھی تاہم چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وفاقی حکومت یا وزارت داخلہ کو باضابطہ خط ارسال نہیں کیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:27

چیئرمین سینٹ نے مولانا عبد الغفور حیدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کامعاملہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالٖغفور حیدری کو بلٹ بروف گاڑی دینے کا معاملہ کھٹائی میں ڈال دیا، وفاقی حکومت کو گاڑی دینے کیلئے تاحال خطرہ ارسال نہیں کیا، سینیٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالٖغفور حیدری نے اپنے اوپر ہونے والے خودکش حملہ کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو تحریری طور پر درخواست دی تھی کہ ان کی زندگی کو دہشتگردوں سے خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں بلٹ بروف گاڑی فراہم کی جائے مگر ابھی تک چیئرمین سینیٹ نے نہ تو وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا اور نہ ہی انہیں گاڑی دلانے میں کردار ادا کیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی درخواست کہ چیئرمین سینیٹ نے ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق مولانا عبدالغفور حیدری کو بلٹ بروف گاڑی دلوانے میں نیم رضا مندی ظاہر کر دی تھی تاہم چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وفاقی حکومت یا وزارت داخلہ کو باضابطہ خط ارسال نہیں کیا گیا تھا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالٖٖغفور حیدری کے قریب ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے بلٹ بروف گاڑی کے لئے چیئرمین سینیٹ کہ باضابطہ خط ارسال کیا تھا جس پر کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے، جے یو آئی حکومت کی اتحادی جماعت ہے مگر ان کے ساتھ بھی حکومت کا طرز عمل درست نہیں ہے، سینیٹ میں حکومت کے میڈیا سے متعلق اہم شخصیت نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چیئرمین سینیٹ کہ باضابطہ بلٹ بروف گاڑی کیلئے درخواست دی ہے یا نہیں دی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :