قلعہ سیف اللہ ،گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 3افراد جا ں بحق، ایک شدید زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 21:34

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) قلعہ سیف اللہ کے علا قے کلی قلعہ کے ساتھ کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جا ں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلی قلعہ کے قریب کار گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں ایک ہی گھر کے تین افراد کلا خان اور اسکا بیٹا ضیاء الحق ولد کلا خان اور اسکی نواسی اعزازیہ ولد ضیاء الحق موقع پر جاںبحق ہو گئے ہے جبکہ عبدالوہاب ولد ضیاء الحق شدید زخمی ہو گئے ہے جنہیں سیول ہسپتال قلعہ سیف ا للہ منتقل کیا گیا ہے ۔

دریں اثناں لورالائی میں ڈیرہ روڈ پر کلی چپلی کے قریب ندی میں بعض نامعلوم افراد نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے شاپر میں باندھی ہوئی زندہ بچی پھینکی تھی جو کہ بعد میں جاں بحق ہو گئی تھی عادل سوسائٹی اورپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :