نواز شریف کی جانب سے کل نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 20:26

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) نواز شریف کی جانب سے کل نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل بروز جمعہ 18 اگست کو طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نواز شریف نیب دفتر میں حاضر نہیں ہوں گے۔ تاہم اب ن لیگ کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے کل نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف ذاتی حیثیت میں نیب کے لاہور آفس میں حاضر ہوں گے۔ تاہم حسن نواز اور حسین نواز نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :