مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کا انتخاب، خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 20:11

مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کا انتخاب، خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر تمام فیصلے لاہور میں ہی لیے جانے تھے تو پھر ایسے میں پارٹی اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔ چوہدری نثار کی اس رائے پر وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی خاموش نہ رہے۔ سعد رفیق کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔