وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میںاجلاس ،منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ ،

پنجاب حکومت اربوںر وپے کے وسائل سے جگر اور گردے کے مریضوں کے لئے جدید ترین ہسپتال بنا رہی ہے ،شہبازشریف

جمعرات 17 اگست 2017 22:25

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے سائیٹ آفس میںمنعقدہوا،جس میں منصوبے کے مختلف امور پر ہونے والی پیشرفت اور ہیومن ریسورس کی بھرتی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اربوںروپے کے وسائل سے جگر اور گردے کے مریضوں کے لئے جدید ترین ہسپتال بنا رہی ہے اور پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام ہورہاہی-انشاء اللہ 25دسمبر کو پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا جائے گا-مجھے امید ہے کہ پاکستان کے حالات پر امن رہیں گے اور عوام کی فلاح کے تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے -انہوںنے کہاکہ جگر اور گردے کی ٹرانسپلاٹیشن کے حوالے سے یہ ادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا اور یہ ہسپتال یوم قائد پر مریضوں کا علا ج معالجہ شروع کردے گااور اس ادارے کا پورا نظام ڈیجیٹل ہوگا-انہوںنے کہاکہ میری خواہش ہے کہ یہ ادارہ جنوبی ا یشیاء میں جگر اور گردے کے امراض کے علاج کے حوالے سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہو اوریہاں نرسنگ سکول بھی بنایا جائے گا- انہوںنے کہاکہ اربوں روپے صرف عام آدمی کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خرچ کئے جا رہے ہیں-اس ادارے میں مستحق اور غریب لوگوں کا علاج مفت ہو گا جبکہ امیر لوگ اپنے علاج کے لئے پیسے دیں گی- انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروںاور دیگر عملے نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے -سرجنز ، ڈاکٹرز ،نرسز او ردیگر سٹاف کے لئے بھی ضروری سہولتیں مہیا کریں گی-وزیراعلی شہبازشریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ بھی کیا اورفلٹر کلینک میں موجود مریضوں سے ملاقات کی-مریضوں نے فلٹر کلینک میں ہیپاٹائٹس کے علاج معالجے کے لئے فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا-مریضوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلٹر کلینک میں ہمارا بہترین علاج معالجہ ہو رہا ہی- ایک بزرگ مریضہ نے وزیراعلی کو دعا ئیں دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بیٹا آپ نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بنا کر بہت نیک کام کیا ہے -وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، جسے ہر صورت پورا کروں گا-وزیراعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے ڈاکٹروں اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا-بورڈ آف گورنر ز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے ہیومن ریسورس کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراء ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، خواجہ سلمان رفیق ، مختار بھرت،معاون خصوصی ملک محمد احمد، چیف سیکرٹری، مشیر عمر سیف، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :