وزیراعلیٰ شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 اگست 2017 22:23

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری کی ملاقات، عوامی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی میرامشن ہے۔

جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس نہایت تیزرفتاری سے مکمل کیے گئے ہیں اور متعدد فلاحی منصوبوں اورپروگراموں پر کام کیا جارہاہے اور میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کے منصوبے نے شہر کو نئی شناخت دی ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ اویس لغاری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے یہاں کے عوام کیلئے حکومت پنجاب کے شاندارتحفے ہیں اور جنوبی پنجاب میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل کی فراہمی وزیراعلیٰ کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :