شانگلہ ایکشن کمیٹی کا گرینڈ قومی جرگہ، شانگلہ گریڈ سٹیشن سے مالم جبہ،منگلور کو بجلی دینے کی شدید مخالفت کی گئی

جمعرات 17 اگست 2017 22:20

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) شانگلہ ایکشن کمیٹی گرینڈ قومی جرگہ، شانگلہ گریڈ سٹیشن سے مالم جبہ،منگلور کو بجلی دینے کی شدید مخالفت،شانگلہ میں بجلی کی کم وولٹیج ٹریپنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ شانگلہ ایکشن کمیٹی کا باہر ضلع کو بجلی سپلائی بند کرنے کا دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن کمیٹی اور گرینڈ جرگہ کے اراکین نے شانگلہ میں تاریخ ساز کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا عزم کردیا کرپشن کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

قومی جرگے میں شانگلہ سے منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی شرکت پر اظہار تشویش ۔ایسا لگ رہا ہے کہ شانگلہ کے منتخب نمائندے اپنی نااہلی کیوجہ سے عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ۔ شانگلہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

شانگلہ کی ترقی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی قائدین کو سیاست سے بالاتر ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

منتخب نمائندوں نے ایکشن نہیں لیا تو عوامی طاقت کے زریعے شانگلہ سے باہر ضلع کی بجلی لائن کاٹ دی جائے گی۔ بروز جمعرات ان خیالات کا اظہار شانگلہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ضلع شانگلہ کے تمام سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونینزاور منتخب نمائندوں کاور صحافیوں کے مشترکہ اجلاس سے چیئرمین شانگلہ ایکشن کمیٹی شیبر خان ایڈووکیٹ پی پی پی کے ضلعی صدر حامد اقبال قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ ، اے این پی کے حاجی سدید الرحمن ، پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخاب عالم خان ،تحریک انصاف کے ڈاکٹر نوازمحمود،جماعت اسلامی کے سید غفار خان ، حاجی رقم شاہ ، بخت عالم خان ، حاجی عجب خان ، مظہر الحق ایڈووکیٹ ، عبد المولیٰ ، محمد نعیم خان ایڈووکیٹ ، حاجی عزیز الرحمن ، انور علی خان ، افسر الملک خان ایڈووکیٹ ، تحصیل ناظم محمد طاہر خان ، ڈاکٹر سجاد احمد ،سنیئر صحافی فضل سبحان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

کہ شانگلہ کے عوام تاریکی میں ڈوبے رہے اور شانگلہ کی گریڈ کی بجلی پر غیر اضلاع کے عوام مزے کریں شانگلہ کے عوام کو منظور نہیں۔ایسے اقدامات سے محسوس ہورہا ہے کہ یہاں سے منتخب نمائندے اب عوام دشمنی پر اتر آئے ہیں شانگلہ کے عوام نے ہر وقت ان لوگوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے لیکن انہوں نے عوام کو مایوس کردیا۔ ملک خیل شانگلہ سے ضلع سوات کے علاقوں کو بجلی دینے کی شدید مزمت کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں اور اس فیصلے کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی، اجلاس میں منتخب نمائندوں کی عدم شرکت پر تمام سیاسی رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا ، اور ائندہ اجلاس میں ان منتخب ممبران صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی اور ضلع ناظم کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں شانگلہ میں جاری کرپشن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خاتمہ کیلئے مئوثر حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گرینڈ جرگے کی آخر میں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شیبر خان ایڈوکیٹ نے قرادوں کے زریعے مطالبہ کردیا کہ فی الفور شانگلہ میں بجلی وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل کرکے باہر ضلع سے بجلی ٹرانسمیشن لائن کو بند کردیا جائے ایک دوسرے قراردا کے زریعے انہوں نے شانگلہ میں ہونے والے کرپشن کے تحقیقات کا مطالبہ کردیا اگر کسی بھی محکمے کے افسران نے رولزریگولیشن کے خلاف پچاس سے ستر فیصد بلو پر کام الاٹ کیا تو متعلقہ سرکاری افیسر کو گھسیٹ کر ضلع بدر کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :