پشاور، پولیس نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:19

پشاور، پولیس نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پشاور پولیس نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ دوسری کاروائی میں دوہرے قتل میں ملوث مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ گاڑی کے ذریعے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی پنجاب سمگل کی جائیگی جس پر رورل سر کلر پولیس نے کا روا ئی کر تے ہوئے گاڑی نمبری ای ایکس 374 ہنڈا سٹی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے (50.

(جاری ہے)

000 )ہزار روپے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم احمد راجپوت ولد بازخان سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران مورخہ 18.06.2017 کو مدعی شیرافضل ولد جانباز سکنہ وڈپگہ نے تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کی تھی کہ میرے رشتہ دار ظہور ولد عبدلعزیز سکنہ وڈپگہ نے باارادہ قتل فائرنگ کرکے اپنے بھائی محمد ابراہیم ولد عبدالعزیز اور زوجہ ابراہیم کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے میں اور دوسرا ساتھی زحمی ہوا مقدمہ درج رجسٹرڈ ہو کر پولیس نے پشاورانہ مہارت سے دوہرے قتل میں ملوث مجرم اشتہاری ظہور ولد عبدالعزیز سکنہ وڈپگہ کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :