پشاور، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے کیخلاف بنی گالا کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے کے خلاف بنی گالا کی طرف لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنے ڈگریاں جلانے کا اعلان کردیاگزشتہ روزپشاور پریس کلب میں پریس کلب میںاپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے چیئرپرسن ڈاکٹرعالمگیرخان نے کہاکہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے اج تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبوں میں سروس سٹرکچر،ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کو معاوضہ دینااور ایم ٹی آئی ایکٹ کوختم کرکے پی جی ایم آئی بحالی سمیت دیگرشامل ہیں۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پشاور کے تینوں ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے جس کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ عدالت نے حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے کی احکامات بھی جاری کی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک ایم ٹی آئی ایکٹ کوختم نہیں کیاہے جو توہین عدالت کے ذمرے میں آتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 26ستمبرکو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کاگھربنی گالا کی طرف لانگ مارچ کرئینگے اورایک دن دھرنادینے کے بعد بھی اگرہمارے مطالبات نہ ماننے گئے توواپس پر تمام ینگ ڈاکٹرز صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنے ڈگریاں جلائینگے

متعلقہ عنوان :