چنیوٹ ،ڈی ایس پی سمیت سات پولیس ملازمین قتل کے مقدمہ سے بری

جمعرات 17 اگست 2017 22:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) ڈی ایس پی سمیت سات پولیس ملازمین قتل کے مقدمہ سے بری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد عثمان نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان ڈی ایس پی ملک خالد، ایس ایچ او منور بلال ، سب انسپکٹر رانا محمد ذوالفقار ، ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل ، اے ایس آئی امان اللہ ، اے ایس آئی ظہیر احمد ، ہیڈکانسٹیبل منور اور ملازم کو شک کاعدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کردی ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012میں تھانہ نشاط آباد فیصل آباد کے علاقہ میں بدنام زمانہ پچیس مقدمات میں پولیس کو مطلوب فرزند عرف فرندی کو جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کردیا تھا پولیس کے خلاف فرزند کی بیگم کلثوم بی بی نے عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :