چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،منشیات اور شراب کی بھاری مقدار بر آمد کر لی

جمعرات 17 اگست 2017 22:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں سمیت 13ملزمان کو گرفتارکرکے 4150 گرام چرس،پسٹل،30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین جواریوں غلام شبیر،شعیب اور وقاص کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رجوعہ کے محمد اسلم سب انسپکٹر نے ملزم مظہر سے پسٹل 30 بور معہ 23گولیاں اورملزم ملزم شہزاد سے 1680 گرا م چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

انچارج چوکی متھرومہ اعجاز حسین سب انسپکٹر نے ملزم خضر حیات سے 30 لیٹر شراب برآمدکرلی۔تھانہ چناب نگر سے احمد علی اے ایس آئی نے ملزم غلام دستگیر سے 1390گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔عمردراز اے ایس آئی نے ملزم عامر علی سے 1350 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلا ف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :