چنیوٹ ،محکمہ ہیلتھ کے زیر انتظام شہر میں ہیلتھ ویک کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء)محکمہ ہیلتھ چنیوٹ کے زیر انتظام چنیوٹ میں ہیلتھ ویک کی تقریبات کا آغاز،ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیو ٹ میں قائم کئے گئے کیمپ میں 9ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ جن پر مریضوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس، ملیریا، ٹی بی اور شوگر وغیرہ کی تشخیص اور ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ حاملہ خواتین کے چیک اپ اور الٹرا سائونڈ کی سہولت بھی موجودہے۔

مریضوں کے بیٹھنے کے لئے بہترین جگہ فراہم کی گئی ہے۔ پینے کے ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریضو ں کو مفت ادویات اور ٹیکہ جات بھی لگائے جارہے ہیں۔ مریضوں کا کمپیوٹرازڈ ریکارڈ بھی رکھا جارہاہے جبکہ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کیمپ میں کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مومن آغا کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے اس طرح کے فری کیمپس لگانا ایک احسن قدم ہے۔ ہیلتھ کیمپ لگانے سے لوگوں کو بیماریوں کے متعلق آگاہی اور علاج معالجے میں معاونت ہوگی