اسسٹنٹ کمشنرمیاں چنوں کا تحفظ صحت کیمپ کا اچانک معائنہ، علاج معالجہ کے لئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:14

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) اسسٹنٹ کمشنرمیاں چنوں امجد سلیم سرگانہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں قائم ہفتہ صحت کے حوالہ سے قائم تحفظ صحت کیمپ کا اچانک معائنہ کیا اورہسپتال میں قائم کائونٹرز پر علاج معالجہ کے لئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اس موقع پر کائونٹر پر رجسٹریشن ، خون ٹیسٹ ، غذائی قلت، حفاظتی ٹیکہ جات، بلغم ٹیسٹ اور حاملہ خواتین کے معائنہ بارے تمام کائونٹر پر فرداً فرداً تفصیلی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ کائونٹر پر آنے والے لوگوں کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچائیں اور روزانہ کے اہداف سمیت ہفتہ کے مجموعی اہداف کو بھی یقینی بنائیں ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کبیروالا طارق حسین بھٹی نے بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں قائم ہفتہ صحت کے حوالہ سے تحفظ صحت کیمپ کا اچانک معائنہ کیا اور انہوں نے موقع پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹرز اور دیگر عملہ سے اب تک حاصل کیے گئے سکریننگ اہداف بارے تفصیلی معلوم کیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں آنے والے تمام افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے اور حصول اہداف کے لیے اپنی تمام ترصلاحتیں وقف کر دیں۔

متعلقہ عنوان :