چکوال، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس، تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

جمعرات 17 اگست 2017 22:14

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن،اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال، محکمہ پولیس کے افسران، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور مالکان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چکوال نے چکوال کے اے پلس تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق سلائیڈ کی مدد سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فرداً فرداً تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شرکاء اجلاس پر واضع کیا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بلخصوص تعلیمی اداروں میں چار دیواری ،ریزرو وائر تار،واک تھرو گیٹ اور سی سی وی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور موجودگی لازمی قرار دی۔ انہو ں نے متعلقہ افسران کو واضع ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو تعلیمی ادارے حکومتی سیکورٹی کے ایس او پیز کے مطابق معیار پر پورا نہ اتریں ان تعلیمی اداروں کیخلاف قانونی نوٹسز جاری کیے جائیں اور انہیں بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ چاردیواری کو آٹھ فٹ تک اونچا کیا جائے اور اس کے اوپر دو فٹ خاردار تاریں لگائی جائیں۔ تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جائیں۔ واک تھرو گیٹ لگائے جائیں۔ کنٹرول روم قائم کیے جائیں۔ آنے والوں کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور مین گیٹ پر بیرل لگائے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے زیر ٹالرنس ہے۔ اس موقع ڈی پی او نے سیکورٹی کے حوالے سے شرکاء اجلاس پر واضع کیا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے اور اس پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے گا۔