ساہیوال، نواحی گائوں97/6-R میں پراسرارقتل ‘ 45سالہ خاتون گھرمیں آگ لگنے سے جل کر کوئلہ بن گئی

پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مختلف زاویوں سے تفتیش شرو ع کردی،

جمعرات 17 اگست 2017 21:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) نواحی گائوں97/6-R میں پراسرارقتل ‘ 45سالہ خاتون گھرمیں آگ لگنے سے جل کر کوئلہ بن گئی‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مختلف زاویوں سے تفتیش شرو ع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 97/6-Rکی شکیلہ بی بی کاخاوند افضل فوت ہوگیاتھا جس کے بعد شکیلہ نے دیوراشرف سے شادی کرلی وہ بھی فوت ہوگیا متوفیہ کی کوئی اولاد نہ تھی جس باعث وہ گھرمیں اکیلی ہی تھی کہ آج اچانک پراسرارطوپر گھرمیں آگ لگنے سے وہ جل کر کوئلہ بن گئی ۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش میں مصروف ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اسے جلایاگیا اورآگ لگاکراصل واقعہ کوچھپانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :