ساہیوا ل ،محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ٹریننگ پر بھجوا کر16ویںروز ٹریننگ سے روک دیاگیا

نئے اساتذہ کا انتخاب کرکے ایجوکیٹرز کا مستقبل تاریک کردیا‘ بھرتی شدہ بعض ایجوکیٹرز دیگر محکموںسے استعفے دیکر ٹریننگ پر گئے تھے

جمعرات 17 اگست 2017 21:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ٹریننگ پر بھجوا کر16ویںروز ٹریننگ سے روک دیاگیا ‘ نئے اساتذہ کا انتخاب کرکے ایجوکیٹرز کا مستقبل تاریک کردیا‘ بھرتی شدہ بعض ایجوکیٹرز دیگر محکموںسے استعفے دیکر ٹریننگ پر گئے تھے‘ایجوکیشن آفیسر نے بھرتی کو کلیریکل غلطی قرار دیا ‘ایجوکیٹرز کا رشوت لیکر دیگر افراد بھرتی کرنے کاالزام ‘وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ساہیوال کی طرف سے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے سلسلہ میں 2016میں 19امیدواروںکو این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد فائنل لسٹوںمیں شامل کیاگیا بعدازاں انہیں ٹریننگ کیلئے اطلاع دی گئی جب ٹریننگ کا 16واں رو زجاری تھا تو انہیں ڈی ای او ایلیمنٹری سید راشد لطیف نے ٹریننگ سے روک دیا اور ان کی جگہ نئے افراد کا انتخا ب کرلیاگیاجس پر ایجوکیٹرز نے شدید احتجاج کیا کیونکہ وہ دیگر محکموںسے استعفے دیکر ٹریننگ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مذکورہ آفیسر کا کہناہے کہ کلیریکل غلطی کی وجہ سے ا ن کے نام لسٹ میں آئے تھے پتہ چلنے پر انہیں ٹریننگ سے روک دیاگیا جبکہ مذکورہ ایجوکیٹرز نے الزام عائد کیاہے کہ دیگر افراد سے رشوت لیکر ان کے نام شامل کرلئے گئے ہیں۔انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کرکے مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :